عوام کرپشن کے خلاف اپنا فیصلہ دیں،این اے 120کے الیکشن میں آخری گیند تک لڑیں گے

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق عمران خان کا لاہورمیں این اے 120کی انتخابی مہم کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ این اے 120کاالیکشن میں آخری گیند تک لڑیں گے ،یہ الیکشن تاریخی ہو گا۔نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرنواز شریف سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے تو جیل میںقید غریب قیدیوں کو بھی نکا ل دیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے یہ ایک نیا پروپیگنڈا شروع کیا ہو اہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ ان کو عوام کا پیسہ چوری کرکے اپنے بچوں کے نا م پر جائیدادیں بنانے پر نکالا گیا ہے ،ان کو اپنی صفائی دینے کا پورا موقع دیا جا رہا ہے ،انہوں نے سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات جمع کروائے ،ان کا سب سے بڑا جھوٹ قطری خط تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے پانامہ کیس میں تحقیقات کے حوالے سے قوم کے 14ارب ضائع کرنے کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ہم نے مجرم کا ٹرائل نہیں کرنا تو سب کو ایسے ہی چھوٹ دے دیتے ہیں،جس کا جو دل چاہے وہ کرتا پھرے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف نے جو پیسہ لوٹا وہ میر ا یہ یاسمین راشد کا نہیں تھا وہ پوری پاکستانی عوام کا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.