/

ایک نئے عزم، ولولے اور مزید قوت سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے اورہر شکست کے بعد میں نے مزید طاقت کیساتھ قدم جمائے

جدت ویب ڈیسک ::لودھراں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد کپتان نے کارکنان کے نام پیغام میں کہا کہ این اے 154 کے نتائج سے افسردہ ہونے والے کارکنان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ کو پہنچنے والا ہر دھچکا نقائص کے تجزیے اور ان کی درستگی کا موقع فراہم کرتا ہے، آپ کو پہنچنے والا صدمہ ایک نئے عزم، ولولے اور مزید قوت سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے اسباب مہیا کرتا ہے۔پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ دہائیوں پر محیط اپنی جدوجہد کے دوران میں نے کبھی دل شکستگی کو پاس نہیں پھٹکنے دیا، ہر صدمے اور شکست کے بعد میں نے مزید قوت کیساتھ میدان میں قدم جمائے، 2018 کا انتخاب انشاءاللہ ہمارا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کامیاب قومیں، لوگ اور ادارے اپنی غلطیوں کو کامرانی کا زینہ بناتے ہیں، ہمت ہار جانے والے کبھی اپنی صحیح صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کرپاتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.