/

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کل برطانیہ روانہ ہونے کا امکان

کراچی جدت ویب ڈیسک :سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کل برطانیہ روانہ ہونے کا امکان ہے لیکن ان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان دو اکتوبر کو ہے نیب کی احتساب عدالت میں ان پر کیس چل رہے ہیں ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نجی کورئیر کمپنی سے اپنا پاسپورٹ حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی ویزے کی مدت ختم ہونے پر دوبارہ ویزہ لے لیا جبکہ وہ اپنا پاسپورٹ لینے خود کورئیر کمپنی پہنچے۔بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر تشخیص کیا ہے اور ان کا علاج لندن میں جاری ہے جہاں ان کے بچے ان کی تیمارداری کے لیے موجود ہیں۔بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز طبیعت بگڑ گئی تھی اور ان کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لندن کے پرنس گریس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی میں منتقل کیا۔خیال رہے گزشتہ روز نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں ایمرجنسی میں داخل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.