#NAB #PMLN Financeminister #MuftahIsmailAhmed

مفتاح اسمعیل کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: نیب نے ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل احمد سمیت مختلف ملزمان کے خلاف 4 انکوائریز کی منظوری دے دی۔
نیب کے مطابق اجلاس میں سید تجمل حسین کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ ملزم نے غیر قانونی ٹیسٹنگ کمپنی کے ذریعے متعلقہ محکموں میں آسامیاں نہ ہونے کے باوجود جعلی آسامیوں کی اخبارات میں تشہیر کی اور دھوکہ دہی کے ذریعے بڑے پیمانے پر عوام کو لوٹا اور ان سے بھاری رقوم وصول کیں۔نیب نے 4 انکوائریز کی بھی منظوری دی جن میں ایک انکوائری سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل احمد ، دو انکوائریز نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے افسران و اہلکاران کے خلاف، محکمہ آبپاشی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ پشاورکے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں مالم جبہ کیس کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ نیب نے کہا کہ میسرز سیمسن گروپ کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹینڈرنگ پراسیس میں بے ظابطگیوں کی محکمانہ تحقیقات کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

کرروناوائرس سے مقابلہ کرنے کی طاقت اورقوت مدافعت بڑھانے کیلئے کون سی غذائیں کھانی مفید ہیں ؟ جانیے

Next Story

یاسر حسین نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

Latest from اہم خبریں