نیب ریفرنس ، اسحاق ڈار 20 ستمبر کو احتساب عدالت طلب

NAB

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کرلیا۔نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں جمع کرایا تھا جس پر رجسٹرار نے اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا تھا اور ضروری دستاویزات بھی لگانے کا حکم دیا تھا۔نیب نے ریفرنس مکمل اور اضافی دستاویزات کے ساتھ رجسٹرار آفس میں جمع کرایا جس کی اسکروٹنی کے بعد رجسٹرار آفس نے ریفرنس عدالت میں جمع کرایا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا جس کیلئے انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔نوٹس اسحاق ڈار کے گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت تین ن

Leave a Reply

Your email address will not be published.