ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان پنجاب حکومت نے سیکیورٹی گرین سگنل دیدیا

جدت ویب ڈیسک :پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو ورلڈ الیون کے دورہ کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ان میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے کھلاڑیوں نے بھی اپنی شمولیت کے لئے دل چسپی کا اظہار کیا ہے،طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے نامور کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کے میدانوں میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے کے قریب ہیں۔ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے آثار رفتہ رفتہ مستحکم ہوتے جارہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں نے اس میں شر کت کے لئے رضامندی ظاہر کرنا شروع کردی ہے۔پنجاب حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ستمبرمیں ورلڈالیون کے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیدیا،وفاقی حکومت کو ورلڈ الیون کے دورہ کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا گیا۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائیگی۔آئی سی سی سکیورٹی رواں ماہ ہی پاکستان کادورہ کریگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ورلڈالیون میں بھارتی کھلاڑی نہیں آئیں گے،اس حوالے سے بورڈکوآگاہ کردیاگیا ہے۔ جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیاکے کھلاڑی بھی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔پی سی بی اورپنجاب حکومت مل کر سکیورٹی پلان کوحتمی شکل دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.