ہندوتنظیم آرایس ایس کی مودی کو خطرناک دھمکی ، دنیا حیران

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی کی ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے بی جے پی کو خبردار کیا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں عوام کا رویہ بہت تیزی سے بدل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آر ایس ایس نے ایک تین روزہ اجلاس منعقد کیا س میں پورے ملک سے سنگھ پریوار کی مختلف تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ پارٹی کے صدر امِت شاہ نے عوامی سطح پر کام کرنے والی ان تنظیموں کے نمائندوں کی رپورٹوں کا بہت گہرائی سے جائزہ لیا ۔آر ایس ایس نے پارٹی صدر کو بتایا کہ اقتصادی سست روی، ملازمتیں ختم ہونے، نئے مواقع سمٹنے، بڑے نوٹوں پر پابندی لگانے کا منفی نتیجہ نکلنے اور کسانوں میں بڑھتی ہوئی بےچینی سے عام آدمی کا رویہ حکومت کے بارے میں بدل رہا ہے۔اس اجلاس میں کہاگیا کہ مودی حکومت کی کارکردگی صرف نعروں تک محدود ہے کارکردگی کہیں دیکھائی دیتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.