نئے وزیراعظم کے انتخاب کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو طلب

National Assembly of Pakistan

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک صدر مملکت نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ۔صدرمملکت کو قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی۔وزیراعظم کے انتخاب کےلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 30 جولائی کو سہ پہر 3 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے 31 جولائی کو دوپہر دو بجے تک وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے جس کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر تین بجے تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی جائے گی۔یکم اگست بروز منگل 3 بجے قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.