لاہور میں 2 روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کا آغاز خوشگوار موسم اور رنگ برنگی روشنیوں کی جھلمل نے شرکاء پر سحر طاری کر دیا

جدت ویب ڈیسک :: لاہور میں 2 روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کا آغاز ہو گیا ۔ خوشگوار موسم اور رنگ برنگی روشنیوں کی جھلمل نے شرکاء پر سحر طاری کر دیا بلوچستان کے نوجوان تو موسیقی کی دھنوں پر رقص کرنے سے خود کو نہ روک پائے ۔ پہلے روز کے اختتام پر ملک بھر سے آئے ہوئے یوتھ سمٹ شرکا کے اعزاز میں وزیر کھیل و یوتھ افیئرز پنجاب جہانگیر خانزادہ نے عشائیے کا اہتمام کیا ۔ تقریب کے دوران شرکاء نے دوستوں اورمیزبان وزیر کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں ۔ یوتھ سمٹ کے شرکاء نے کہا کہ اس ایونٹ سےانہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی ہے ۔خوشگوار موسم اور رنگ برنگی انٹرنیشنل سوئمنگ پول کی نئی عمارت میں ہونے والی تقریب میں چاروں صوبوں سے آئے نوجوانوں نے قومی پرچم تھام کر یکجہتی کا دلفریب منظر پیش کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.