//

برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

ویب ڈیسک ::برطانیہ نے سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے ویزا میں توسیع سے متعلق ‏درخواست مسترد کر دی۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوازشریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

نوازشریف کا پاسپورٹ پہلے ہی حکومت پاکستان منسوخ کرچکی ہے اور ویزا کی مدت ختم ہونے پر ‏قانون کےمطابق نوازشریف کےپاس ملک چھوڑنےکیلئےچند دن ہیں۔

نوازشریف کو سفری دستاویزات کیلئےحکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہو گا اور برطانیہ میں مزید ‏قیام کیلئےدوبارہ ویزا توسیع کی درخواست دینا ہو گی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.