نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی دوران سماعت مخدوم نیاز ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ سابق وزیراعظم نے عدلیہ کے خلا ف ہرزہ سرائی کی ہے جلوس اور ہجوم اکٹھا کرکے عدالتوں کے بارے میں ہرزہ سرائی کرنا قابل سزا جرم ہے چیئرمین پیمرا کی غفلت اور مجرمانہ خاموشی پر عدالت عالیہ پیمرا کو احکامات جاری کریں بعدازں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.