نوازشریف ،مریم اور صفدرکل نیب عدالت میں پیش ہونگے

Maryam Nawaz

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل ہوگی  سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جانب سے پیش ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت پیر کو ہوگی ۔دو اکتوبر کو ہونے والی سماعت کے دور ان سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز   حسین نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کےخلاف عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ گذشتہ سماعت کے دوران ہی مریم نواز کے وکیل کی جانب سے اپنی موکلہ کی آئندہ سماعت میں پیشی کی یقین دہانی کرانے کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائر صفدر پیر کو عدالت میں پیش ہونگے ذرائع کے مطابق حسین نواز اور حسن نواز اپنے والدہ کے پاس رہیں گے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.