نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے ، فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق وزیراعظم نواز شریف قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے اپنے خلاف دائر ریفرنسز میں پیشی کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچ گئے ۔سابق وزیر اعظم ایک قافلے کی صورت میں دارالحکومت میں واقع اپنی رہائش گاہ ’پنجاب ہاؤس‘ سے ایک قافلے کی صورت میں احتساب عدالت پہنچے ۔نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے وزرائ اور پارٹی رہنما بھی احتساب عدالت پہنچے تاہم کسی بھی رہنما کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔نواز شریف کے وکیل کی جانب سے انہیں عدالتی کارروائی سے استثنیٰ دینے کے لیے ایک درخواست بھی احتساب عدالت میں دائر کی گئی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث لندن جانا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں عدالت میں پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.