/

صدر نیشنل بنک سعید احمد نیب میں پیش

کراچی جدت ویب ڈیسک :صدر نیشنل بنک سعید احمد نیب میں پیش ہوگئے شریف خاندان کے خلاف سوال جواب کئے جائیں گے شریف فیملی کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گینیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو شریف خاندان کی لندن پراپرٹیز ایون فیلڈ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ آج لاہور میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ سعید احمد کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی جاوید کیانی کو بھی آج نیب میں طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل نیب نے شریف خاندان میں سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز کو بھی طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں نوازشریف کی نظر ثانی کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نیب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا جو نیب نے فیصلے کی تاریخ سے 6 ہفتوں میں دائر کرنا ہے جس کے لیے نیب حکام نے کارروائی شروع کردینیب کا عدم پیشی پر شریف فیملی کو مزید نوٹسز نہ بھیجنے کا فیصلہ ہوگیادوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نیب میں طلبی کا نوٹس مل چکا ہے اور ان کے کل پیش ہونے کا امکان ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.