NCOC Asad Umar Corona Pakistan
NCOC Asad Umar Corona Pakistan

کورونا وائرس؛ مزیدشہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے، اسد عمر

////

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کورونا سے متعلق سفارشات پیش کریں گے جس کے نتیجے میں کچھ بڑے شہروں میں پابندیوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ خطے کے ممالک میں کورونا صورتحال خراب ہورہی ہے، ایران میں کورونا سے دوبارہ صورتحال خراب ہوگئی ہے،انڈونیشیا میں بھی چند ہفتوں سے کورونا صورتحال خراب ہے، پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی گئی جو خطے کے دیگر ممالک میں تھی،ملک میں کورونا چوتھی لہر کی بنیاد کورونا وائرس کی بھارتی قسم ہے، کورونا کی بھارتی قسم برطانوی ویرنیٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتی ہے، وباء علاقائی حدود اور سرحدیں نہیں دیکھتی۔

عوام ڈاکٹروں کی تجاویز پرعمل کریں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے جو کامیابی حاصل کی وہ بڑے بڑے ممالک نہیں کرسکے، ملک میں اربوں روپے کی ویکسین منگوائی گئی ہے، مختلف مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں، پہلی ایک کروڑ ویکسی نیشن میں 113 دن لگے، گزشتہ 6 روز میں 50 لاکھ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے، 16روز میں ایک کروڑ کورونا ویکسی نیشن کی گئی ہے، ملک میں اب تک تین کروڑ سے زائد افراد کو ویکیسن لگائی گئی ہے، جن شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ جلد ازجلد ویکسینیشن کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس کی جی ایچ کیو میں شاندار تقریب

Next Story

مجھے کوئی گالیاں دیکر جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا، مہوش حیات

Latest from اہم خبریں