شادی کیلئے سامنے آکر پروپوزکرنے کا چیلنج کرتی ہوں ،نیلم منیر

کراچی  ویب ڈیسک :::اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ مجھے آج تک شادی کیلئے کسی نے سامنے آ کر پروپوز نہیں کیا،میں چاہتی ہوں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر مجھے پروپوز کرے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے سامنے سے آکر پروپوز کرے جبکہ میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکے اور آ گے آئے اورمجھے پروپوز کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے یا پھر کسی دوست کو کہہ کر پروپوز کیا گیا ۔ نیلم منیر نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے اس کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر ہی کروں گی ۔ان کا کہناتھاکہ میراکوئی آئیڈیل نہیں ہے بس اتنا چاہتی ہوں کہ زندگی میں سکون ہی سکون ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.