#NewRevelations #Ship #StrandedShore #Karachi

ساحل پر پھنسے جہاز کے معاملے میں نئے انکشافات

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: سی ویو پر پھنسے ہوئے جہاز کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بحری جہاز کو ریسکیو کیا جاسکتا تھا تاہم بعض معاملات کی وجہ سے ریت میں دھنسے کے بعد بھی جہاز کو ریسکیو نہیں کرنے دیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے تخمینہ کے پی ٹی کے بورڈ کی منظوری کے بغیر ارسال کیا گیا۔ قواعد کی رو سے جہاز کے مالک کی جانب سے درخواست کے بغیر تخمینہ نہیں دیا جاسکتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کے پاس مطلوبہ ایکوپمنٹ نہیں اس لیے تکنیکی لحاظ سے پورٹ حکام جہاز کے سالویج آپریشن کی پیشکش نہیں کر سکتے۔جہاز ران کمپنی نے جہاز سے خود تیل نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جہاز ران کمپنی نے کے پی ٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ جہاز کے 4 بنکرز میں 30/30 ٹن ڈیزل موجود ہے۔ بڑے بحری جہازوں کی طرح بلیک آئل کے بجائے جہاز میں ڈیزل لوڈ ہے۔ ڈیزل کو خصوصی ٹینکرز کے ذریعے کسٹم بانڈڈ ویئر ہاس میں رکھا جائے گا جہاز نکالے جانے کے بعد ڈیزل واپس جہاز میں لوڈ کیا جائے گا۔کے پی ٹی حکام دو روز قبل تک جہاز کو آسانی سے نکالنے کیلئے پراعتماد تھے، 24 جولائی کو کراچی پورٹ کی جانب سے بحری جہاز کے مالک کو EPDA ارسال کیا گیا،کراچی پورٹ نے پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کا تخمینہ 5 لاکھ 20 ہزار ڈالر ظاہر کیا۔جہاز کے مالک کو بھیجے گئے اس بارے میں تخمینہ بھیجنے والے افسر ڈپٹی کنزریویٹیو ایم الطاف اعوان سے بھی موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا۔انھوں نے واٹس ایپ پیغامات پڑھے تاہم جواب دینے یا موبائل فون کی کال اٹینڈ کرنے سے اجتناب کیا، تخمینہ EPDA بھیجنے والے افسر نے جہاز کے مالک کو براہ راست واٹس ایپ پر بھی پیغام بھیجا، تخمینہ کے پی ٹی کے ڈپٹی کنزرویٹر کی جانب سے بھیجا گیا جو ایک ماہ بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

منشیات کے اسمگلر  انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں, آرمی چیف

Next Story

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، افغان امن عمل سمیت علاقائی امن اور رابطہ کاری پاکستان اور مسلح افواج کی سپورٹ پر اظہارِ تشکر

Latest from اہم خبریں