چوہدری نثار کے استعفیٰ دینے کی خبر بے بنیاد ہے ، وزارت داخلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے استعفیٰ دینے کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیر داخلہ چوہدری نثاراعلیٰ سطحی پارٹی اجلاسوں میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے نالاں ہو کر وزارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن وزارت داخلہ نے اس حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی ذرائع سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں غلط ہیں اور میڈیا سے درخواست ہے کہ اس قسم کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.