نورے کی آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

/

ویب ڈیسک ::شوبز جوڑے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کی آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر شہروز سبزواری کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے ہمراہ بیٹی نورے گاڑی میں موجود ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں شہروز سبزواری کی جانب سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نورے کو خدا کا بہترین تحفہ قرار دیا گیا۔

شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے بچی کی ویڈیو پر ڈھیروں پیار بھرے پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

کورونا کیسز: سندھ حکومت کا پیر سے شاپنگ مالز، کاروبار 6 بجے بند کرنیکا حکم

Next Story

امریکا کی جانب سےافغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

Latest from اہم خبریں