Nora Fatehi Bollywood Actress
Nora Fatehi Bollywood Actress

نورا فتیحی ساڑھی پہن کر ماڈل واک کرنے پرتنقید کی زد میں آگئیں

/

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:ساڑھی پہن کر ماڈل واک کرنے پر بالی کی مشہور و معروف اداکارہ نورا فتیحی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔مراکشی نڑاد کینیڈین ڈانسر نورا فتیحی بالی ووڈ میں اپنے رقص اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں۔

نورا فتیحی اکثر انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن میں وہ ہر مرتبہ نئے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں گلابی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں رقاصہ سیٹ پر شوٹنگ کے لیے آرہی ہیں جہاں ان کے اردگرد فوٹوگرافرز سمیت کئی دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔ ویڈیو پر ان کے چلنے کے انداز کو انوکھا قرار دے کر خوب مذاق اڑایا گیا۔ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک مداح نے طنزیہ لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ بہت جلد ٹھیک سے چلنا سیکھ لیں گی۔ان کے ایک اور چاہنے والے نے کہا ’اتنا کیوں مٹک رہی ہے یہ۔

کیا ڈانس کرتے کرتے جانا تھا کیا؟‘ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’یہ ایسے کیوں چل رہی ہیں یار، نارمل بھی تو چلا جاسکتا ہے‘۔ جب کہ ایک مداح نے ماسک نہ پہننے پر نورا فتیحی پر تنقید کی اور کہا کہ ’ماسک کہاں ہے آپ کا، کورونا سے بچ کر رہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟ طبی ماہرین

Next Story

Atif Aslam, Sajal Aly’s Video Song Rafta Rafta video out now!

Latest from تازہ ترین