#SindhInformation #MinisterNasirShah #Vaccine

اتنی ویکسین دستیاب نہیں جتنے لوگ لگوانے آرہے ہیں: ناصر شاہ

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہناہیکہ اتنی ویکسین دستیاب نہیں جتنے لوگ لگوانے آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی با اثرکیوں نہ ہو، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔ ناصر شاہ نے کہا کہ بنگالی اور برمی لوگوں کے علاقوں میں بھی ویکسی نیشن سینٹر کھولے گئے ہیں جب کہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کھولے جارہے ہیں، اس کے علاوہ گرین لائن کے ٹریک پر ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے پربات ہورہی ہے۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان کی بھی ویکسی نیشن ہونا چاہیے اور ویکسین اتنی دستیاب نہیں جتنے لوگ ویکسی نیشن کیلئے آرہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

مجھے صدف کا آئٹم سانگ بہت پسند آیا تھا‘ شہروز سبزواری

Next Story

کیا آپ کو پتا ہے کہ گھی یا مکھن میں سے زیادہ مفید کون سا ہے؟

Latest from اہم خبریں