/

عمر سرفراز چیمہ کو گورنرپنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

Omar Sarfraz Cheema has been removed from the post of Governor Punjab

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔کابینہ ڈویژن نے عمرسرفراز چیمہ کوہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی۔ صدر مملکت نے سمری مسترد کردی تھی۔ عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔