/

مرحوم عمر شریف کی اہلیہ نے شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی

Omar Sharif's wife shared a video of her husband reciting Naat

کراچی:جدت ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف کامیڈین مرحوم عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔
عمر شریف پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنی لاجواب فنکاری کی وجہ دے مشہور تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما بکرا قسطوں پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔اداکار، مصنف اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے باعث رواں ماہ 2 اکتوبر 2021 کو جرمنی میں انتقال کر گئے تھے۔ عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے عید میلاد البنی ۖ کے موقع پر شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ ویڈیو میں عمر شریف ایک پروگرام میں شرکت کے دوران مشہور نعت یہ سب تمہارا کرم ہے آقا پڑھ رہے ہیں۔