زندگی کی آخری فلم : ’’ مسٹر کباڑی‘‘ ریلیز ہونے کوتیار

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی زندگی کی آخری فلم ’’مسٹر کباڑی‘‘ اگست میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ نگری میں جاندار اداکاری کی بدولت اپنی الگ پہنچان بنانے والے آنجہانی اداکار اوم پوری کی زندگی کی آخری فلم اگست میں ریلیز کی جائے گی جس میں اوم پوری کو طنز و مزاح سے بھرپور کردار ادا کرتے دیکھا جاسکے گا۔فلم ’’مسٹر کباڑی‘‘ کی ہدایتکار اوم پوری کی پہلی بیوی سیما کپور ہیں جب کہ فلم میں مسٹر کباڑی کا کردار اداکار انو کپور نبھائیں گے۔سیما کپور کے مطابق فلم کی کہانی ایک ایسے کباڑی کے گرد گھومتی ہے جو اچانک امیر ہو جاتا ہے جس کے بعد نہ صرف وہ اپنے رہن سہن کو تبدیل کرتا ہے بلکہ اپنے کاروبار کو بھی فروغ دیتا ہے۔سیما کا کہنا ہے کہ فلم کے تمام اداکاروں نے اپنا اپنا کردار باخوبی نبھایا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ فلم مداحوں کو پسند آئے گی۔فلم کی کاسٹ اوم پوری کے علاوہ ساریکا، وینے پاٹھک، راجویر سنگھ، کشیشورا اور بریجیندرا کالا بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اداکار اوم پوری رواں سال جنوری میں دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.