پیسے چرانے والا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر گرفتار

//

ویب ڈیسک ::کراچی: سندھ رینجرزکی بڑی کارروائی ٹیکنیکل ٹیم اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شہرقائد میں کارروائی کرکے انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے انٹرنیٹ کے ذریعے فراڈ کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم محمد آصف گرفتار ہوگیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کرتا تھا، ملزم کے زیراستعمال کمپیوٹر بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے، ملزم مختلف ملکوں کے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے کی مہارت رکھتا ہے۔

ملزم ویب سائٹ سے کارڈ خریدتا تھا اور آن لائن سامان کی خریداری کرتا تھا، ملزم 40فیصد تک کمیشن دیکر60فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا تھا، ملزم نے 2018سے مختلف کال سینٹرز سے ڈیٹا خریدنا شروع کیا، ملزم2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدتا تھا، اپنے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کرکے بتاتا تھا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

رینجرز کے مطابق معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک ‘اوٹی پی’ جنریٹ کرواتا تھا، اس طرح ملزم کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا، ملزم 2012 سے اس کام میں سرگرم ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم عوام کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے، ملزم 2014 سے 2016 تک متعدد بارملائیشیابھی جاتا رہا ہے، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کےحوالے کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

پاکستان نے کشمیر، افغانستان اور سی پیک کے حوالے سے ایک اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا

Next Story

خبردار زیادہ دیر تک بیٹھنا ایک دن میں سگریٹ کا پیکٹ پینے کے برابر خطرناک۔ تحقیق

Latest from اہم خبریں