دپیکا کی فلم ’پدماوتی‘ کا پہلا گانا’گھومر ریلیز

ممبئی ( جدت ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون نے فلم ’پدماوتی‘ کا پہلا گیت ’گھومر‘ جاری کردیا گیا ہے۔اداکارہ نے اس گیت میں مہنگے ترین بھاری بھرکم روایتی لباس اور زیورات زیب تب کرکے رقص کیا ہے۔ اس منفرد گیت پر رقص میں اداکارہ کو مشکلات کا سامنا رہا اور انہوں نے اس کی تربیت میں ڈیڑھ ماہ کا وقت لگایا ہےہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ اپنی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور فلم کا ٹریلر ہی صرف 24 گھنٹے میں سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بھی بن گیا تھا۔فلم کی نمائش یکم دسمبر کو ہوگی لیکن فلم میں ’رانی پدمنی‘ کا کردار اپنے منفرد انداز اور بھاری بھرکم لباس کے باعث خوب شہرت حاصل کرچکا ہے۔فلم میں رانی پدمنی کا کردار دپیکا پڈوکون کررہی ہیں اور انہوں نے اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جب کہ انہوں نے فلم میں اکثر 30 کلو وزنی لباس بھی زیب تن کیا ہے جو کہ مشکل ترین کام ہے۔فلم کا پہلا گیت ’’گھومر‘‘ بھی جاری کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس گیت کو 5 گھنٹوں میں اب تک یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔اس گیت میں بھارتی ریاست راجھستان کی کلچر و ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے اور رقص بھی راجھستانی انداز میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.