/

پاکستان کے شاہینوں کا شاندار فضائی مظاہرہ

کراچی جدت ویب ڈیسک :اسلام آباد میں تقریب جاری ،پاکستان کے شاہینوں کا شاندار فضائی مظاہرہ، 70واں یوم آزادی منایا جارہا ہے صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر مارشل سہیل امان سمیت تینوں افواج کے سربراہوں کی شرکت  ترک فضائیہ نے بھی حصہ لیااور سعودی فضائیہ نے بھی بھرپور شرکت کی شاندار مظاہرہ پیش کیا اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کا ایئر شو،جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یوم آزادی پر ایئر شو کاانعقاد ایف نائن پارک اسلام آبادمیں کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضا میں مختلف رنگ بکھیرے ، تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.