پاک فوج اور رینجرز کے دستے لاہور پہنچ گئے !!

لاہورجدت ویب ڈیسک ضمنی الیکشن 120میں انتخابات کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے دستے پہنچ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-120میں ضمنی الیکشن کیلئے فوج سے مدد طلب کی تھی جس پر پاک فوج اور رینجرز نے کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے اور انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے NA-120کے پولنگ اسٹیشنوں میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔پاک فوج اور رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشنوں کے اندراور باہر تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے وزارت داخلہ کو NA-120میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے درخواست دی تھی۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.