یوم بحریہ ، پاک بحریہ کا جنگی مہارتوں اور مشقوں کا مظاہر ہ

Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک ملک بھر میں یوم بحریہ آج جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں پی این ایس قاسم ، منوڑہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میںپی این ایس قاسم ، منوڑہ میں مرکزی تقریب میں پاک بحریہ کی چار جہتی جنگی مہارتوں اور مشقوں کا عملی مظاہر ہ کیا گیا ۔ تقریب میں پاک بحریہ کے شہدائ کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔تقریب میں نیو ل چیف ایڈمرل ذکا ئ اللہ ، کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار ،میئر کراچی وسیم اختر،سول و عسکری شخصیات، سفارت کاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد شریک تھی ۔تقریب میں پاکستان نیوی کے اسپیشل گروپ اور پاک میرین سیکیورٹی ایجنسی نے بھی حصہ لیا جبکہ آبدوزوں ، بحری جنگی جہازوں ، فاسٹ اٹیک ، ہیلی کاپٹر ، اسپیڈ بوٹس ، سلیپنگ بوٹس سمیت دیگر جنگی سامان حرب کا زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔ تقریب میںپاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر ،پی این ایس طارق،اور دیگر نے گورنر سندھ کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے اسپیشل کمانڈوز نے انسداد دہشت گردی اور یرغمالی افراد کو آزاد کرانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔تقریب میں پاک بحریہ کے فضائی بیڑے نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ ہیلی کاپٹرز نے انتہائی نیچی پرواز کر کے حاضرین کو محظوظ کیا،نیوی کمانڈوز نے جہازوں سے سمندر میں اپنے ہدف پر چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.