پانچویں قومی ایچ آئی وی ایڈزسروے رپورٹ جاری، ایک لاکھ 32 ہزارافراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکارپائے گئے

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : پانچویں قومی ایچ آئی وی ایڈز سروے رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق ملک میں ایک لاکھ 32 ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب رونمائی میں عالمی امدادی اداروں یو این ایڈز اورڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سربراہ قومی انسداد ایڈز پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے پارٹنرز کے ہمراہ سروے رپورٹ جاری کی۔چار سو سے زائد صفحات پر مشتمل قومی ایڈز سروے رپورٹ کے زریعے ملک میں چار مخصوص گروہ میں ایڈز شرح کی جانچ کی گئی ہے۔روے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار تک جا پہنچی جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ ہے ، جہاں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار ہوگئی ہے، بلوچستان میں 3 ہزار اور خیبرپختونخوا میں 11 ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار پائے گئے۔مارچ2016 سے دسمبر2016 تک جاری رہنے والے قومی ایڈز سروے کیلئے عالمی امدادی ادارے گلوبل فنڈ نے ایک ملین ڈالر کے فنڈز فراہم کئے تھے جبکہ رپورٹ کی تکمیل کیلئے یو این ایڈز،ڈبلیو ایچ او سمیت گلوبل فنڈ کا تعاون حاصل رہا ۔قومی ایڈز سروے میں پنجاب کے 13،سندھ کے6 شہر شامل کئے گئے تھے، بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے دو،دو شہر قومی ایڈز سروے کا حصہ تھےرپورٹ مندرجات کے مطابق خواجہ سراء،جسم فروش مرد اور خواتین سمیت سرنج کے زریعے نشہ کرنے والے افراد کو قومی ایڈز سروے کا حصہ بنایا گیا ہے، نتائج کے مطابق ملک میں سرنج سے نشہ کرنے والے 38.4فیصد افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جسم فروشی سے وابستہ .2فیصدخواتین جبکہ جسم فروشی کے شعبے سے وابستہ 12.5فیصد مردوں میں ایڈز پایا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران 14.6فیصد خواجہ سراؤں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.