عالمی برادری نوٹس لے ،ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو ویسا ہی جواب ملے گا

جدت ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی برادری ورکنگ باؤنڈری کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر قانون زاہد حامد کے ساتھ ورکنگ باؤنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں مسئلہ کشمیر اٹھانے سے نہیں روک سکتاکشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور انہیں حق خود ارادیت ضرور ملے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی برادری ورکنگ باؤنڈری کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے شہدا کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.