پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا آذر بائیجان کا سرکاری دورہ ، جانیے

جدت ویب ڈیسک :پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے حکومتی وزرا اور فوجی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کے آذر بائیجان کے سرکاری دورے کے آغاز میں ئئیر چیف نے آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف اور ان کی اہلیہ ظریفہ علیوف کے مزار پر چادر چڑھائی۔انہوں نے نیگورنو کاراباخ کے مسئلے پر پاکستان کی جانب سے آذر بائیجان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر مشکل میں آذر بائیجان کا ساتھ دے گا۔ انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر آذر بائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ایئر چیف نے آذر بائیجان کے ساتھ ہونے والے سپر مشاک تربیتی جہاز کی فراہمی کے معاہدے کو بروقت مکمل کرنے کا یقین دلایا اور آذربائیجان ایئر فورس کے عملے کو پاک فضائیہ کے مختلف تربیتی اداروں میں ٹریننگ فراہم کرنے پر بھی بات کیایئر چیف نے کمانڈر آذر بائیجان ایئر فورس، لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔بعد ازاں انہوں نے جمہوریہ آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم یعقوب ایوبوف اور ہنگامی صورتحال کے وزیر کمال الدین حیدروف سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران ایئر چیف نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اسے نئی جہتوں سے روشناس کروانے کا اعادہ بھی کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.