وزیراعظم کاہوائی اڈوں پر عالمی معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کرنیکا حکم

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قومی ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اس میں شفافیت یقینی بنائی جائے وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سول ایوایشن اتھارٹی کے امور سے متعلق اجلاس یہاں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کو مشیر ہوابازی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سمیت اہم امور پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم نے جاری منصوبے پر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ تمام قومی ہوائی اڈوں پر عوام کو عالم معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ اتھارٹی جاری تمام منصوبوں کی فروقت تکمیل یقینی بنائی جائے تاہم اس میں معیار اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published.