/

لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکی نمازجنازہ پشاورگیریژن میں ادا کر دی گئی

جدت ویب ڈیسک :آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہیدکی نمازجنازہ پشاورگیریژ ن میں ادا کر دی گئی جس کی تدفین کے لئے میت آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی۔واضح رہے لیفٹیننٹ ارسلان عالم نے وادی راجگال میں پاکستانی سرحد پر اپنے فرائض کی ذمہ داریا ں نبھاتے ہوئے ہوئے سرحد پاردہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا ،شہید کی عمر بائیس سال تھی۔نماز جنازہ میں کورکمانڈرپشاور،عسکری وسول حکام کی شرکت اور گورنر خیبر پختون خوا نے شر کت کی۔شہید کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.