آپریشن رد الفساد :13 دہشت گرد ہلاک ،6 زخمی، ایک فوجی شہید

pakistan army operation

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک سیکورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت جاری آپریشن خیبر 4 کے دوران13 دہشت گردوں کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا گیا جبکہ 90 مربع کلو میٹر علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور پر منصوبے کے مطابق پیشرفت جاری ہے ۔ سپیشل سروسزگروپ سمیت سیکیورٹی اہلکار مختلف اطراف سے آگے بڑھ رہے ہیں اور 90 مربع کلو میٹر علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور اب دہشت گردوں کو کچلا جارہا ہے۔ دہشت گردوں نے علاقہ میں متعدد بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھی جن کا پتہ چلا کر پاک فوج کے انجینئرز کی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ پاکستان ایئر فورس ، آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔کارروائی میں اب تک 13 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی سپاہی عبدالجبار مادر وطن کیلئے شہید ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.