//

پاکستان کی بھارت سے آنیوالے تمام مسافروں کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد : بھارت میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آنے پر پاکستان نے بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 73 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایک روز میں پانچ ہزار 152 مثبت کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے بڑا قدم، دو ہفتے کے لیے بھارت سے کوئی پاکستان نہیں آسکے گا۔ این سی او سی نے بھارت کو کیٹیگری سی کے ممالک میں شامل کرلیا۔ کیٹگری سی پر نظرثانی کیلئے اجلاس 21 اپریل کو ہوگا۔

اُدھر پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر مزید 73 جانیں نگل گئی، ایک روز میں پانچ ہزار 152 مثبت کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں32اور پنجاب میں27مریضوں نے دم توڑا، خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا کے باعث دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر محمد کامل ایچ ایم سی میں زیرعلاج تھے۔

ملک بھر میں538 مریض وینٹی لیٹر پر سانسیں گن رہے ہیں، 5 ہزار349 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.