/

کوٹ ادومیں آئل ٹینکر میں دھماکہ‘ 3افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی

Blast

کوٹ ادو جدت ویب ڈیسک کوٹ ادومیں آئل ٹینکر میں دھماکے سے3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران پیش آیا جس سے آگ بھڑک اٹھی حادثے میں3 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد بری طرح جھلس گئے جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تھرمل پاور ہائوس کے قریب پیش آیا جب آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کی جا رہی تھی دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی چار دکانوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.