/

چین کا پاکستان کوکورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ

اسلام آباد:  چین نے پاکستان کو سائنو فام کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ دیا۔ چین سے سائنو فام ویکسین کی کھیپ دو روز میں لائی جائے گی۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 20 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 67، سندھ میں 6 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468، اسلام آباد میں 803، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 628 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.