/

کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہوجائے تو الیکشن کرایا جاتا ہے،قبل از وقت انتخابات عوام کے مفاد میں ہے

جدت ویب ڈیسک :چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت جہاں ملک کھڑا ہے سوائے قبل از وقت الیکشن کے کوئی چیز نظر نہیں آرہی، کوئی احمق ہے جو اسے جمہوریت کے خلاف کہہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن میں ٹریسامے اور ترکی میں اردگان نے الیکشن کرایا اور یہ عمل جمہوریت کو تقویت بخشتا ہے اور جتنی جلدی الیکشن ہو اتنا ہی فائدہ ہے۔جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہوجائے تو الیکشن کرایا جاتا ہے اور موجودہ حالات میں قوم کی بہتری قبل از وقت انتخابات میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اسٹاک مارکیٹ گررہی ہے اور وزیراعظم اپنی ایئرلائن کے لئے برطانیہ گئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بھائی سے سمجھوتہ کرنے لندن گئے کہ وہ پیچھے ہوجائیں اور انہیں پارٹی سنبھالنے دیں، کیا ملک کے یہ مسائل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ملک کو انتخابات کی طرف لے کر جائیں۔ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا نریندر مودی کی حکومت کا پلان ہے، بلوچستان سے کلبھوشن کا پکڑا جانا پلان کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسکے لیے ساری قوم کو متحد ہوکر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published.