شہداء ہمارا فخر ، پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں ، آرمی چیف

راولپنڈی :جدت ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے رات دیر گئے تک شہدا کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے شہدا کو سلام ، عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے انکے عزم اور حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھٹکے ہوئے لوگوں کا عمل جہاد نہیں فساد ہے، جہاد ریاست کا حق ہے اسی کے پاس رہنا چاہیے،تعلیمی درس گاہوں، مدارس، پولیس اور قانون میں اصلاحات ناگزیر ہیںیاد رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ مرکزی تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑ سکتے، بہت ڈو مور کرلیا اب دنیا ڈو مور کرے،عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.