//

آج پھر ملک میں کورونا سے ایک روز میں مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد :: این سی او سی  کے مطابق  آج پھر ملک میں کورونا سے ایک روز میں مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے 5611 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات 17 ہزار 117 اور کیسز 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 55 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے۔

 دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق 9 ویں سے بارہویں کلاس تک کے اسکولز بند کر دیئے گئے۔‏ سرکاری و پرائیویٹ ‏دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ ملازمین نہ بلانے کا کہا گیا۔ ‏آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈائننگ، شام 6 بجے سے لے کر سحری تک تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی اور ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام تر سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک 5 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ ملازمین کو 26 اپریل سے 30 اپریل تک گھر سے کام کو الیکٹرانک ذرائع سے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.