پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کو پی ایس ایل سے متعلق واضح کردیا

Pakistan Cricket Board and PSL Franchise
Pakistan Cricket Board and PSL Franchise

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کو پی ایس ایل سے متعلق واضح کردیا،جون یا پھر ایونٹ منسوخ، کراچی میں پی ایس ایل6 کا میلہ کورونا کیسز کی وجہ سے 14 میچز کے بعد ہی اجڑ گیا تھا، بقیہ مقابلوں کا یکم سے 20 جون تک کراچی میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مگر فرنچائزز نے بورڈ سے ایونٹ یو اے ای منتقل کرنے کی درخواست کر دی، حکام نے امارات کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے رابطہ بھی کر لیا. گزشتہ روز ٹیم اونرز کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں بورڈ نے انھیں معاملات پر اعتماد میں لیا، چیئرمین احسان مانی، سی ای او وسیم خان سمیت تمام اعلیٰ حکام میٹنگ میں شریک ہوئے،ٹیم مالکان کو بتایا گیا کہ اگر جون میں میچز نہ ہو سکے تو پھر اگلی ونڈو نہیں مل پائے گی۔

یوں اس سال ایونٹ کو منسوخ کرنا پڑ سکتا ہے جس سے بھاری مالی نقصان ہوگا،بورڈ نے امارات کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا ہے، انھیں اپنی حکومت سے اجازت مل گئی اور لاجسٹک کے مسائل حل ہو گئے تو ہم لیگ یو اے ای منتقل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ ابوظبی میں کوویڈ کے حوالے سے زیادہ سختی ہے لہذا میچز کا وہاں انعقاد بہتر رہے گا، بعض اونرز نے دبئی میں میچز پر اصرار کیا،اس حوالے سے ابھی مزید غور ہوگا،ایک ٹیم کے مالک نے میزبانی کے لیے سری لنکا کا نام بھی پیش کیا مگر اسے مسترد کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.