محمد عامر کے ہاتھوں جیسن روئے کے آئوٹ پر شائقین لوٹ پوٹ

لندن جدت ویب ڈیسک انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں سرے کے بلے باز جیسن روئے کے محمد عامر کے ہاتھوں آٹ ہونے کے طریقے نے شائقین کرکٹ کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کردیا ۔ کیننگٹن اوول ، لندن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں سرے کی ٹیم ایسیکس کیخلاف 4اوورز میں 40رنز بنا چکی تھی اور دونوں اوپنرز جیسن روئے اور ایرون فنچ سیٹ دکھائی دے رہے تھے ، 5ویں اوور کی دوسری گیند پر جیسن روئے نے محمد عامر کو جگہ بنا کر ہٹ کرنے کی کوشش کی تاہم عامر نے ان کی اس حرکت کو بھانپتے ہوئے ان کے جسم پر گیند کیا ،روئے نے گیند سکوائر لیگ کی جانب کھیل تو دیا تاہم اسی دوران ان کا بیٹ وکٹ سے ٹکرا گیا ، پہلے پہل کو ایسیکس کی جانب سے کسی نے اپیل نہ کی تاہم محمد عامر نے بیلز گری دیکھ کر اپیل کرڈالی اور یوں امپائرز نے جیسن روئے کو پوویلین جانے کا ٹکٹ تھما دیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.