نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس ‘کرینک ایڈکس کا کلین سوئپ

Cycling Games in pakistan

کراچی جدت ویب ڈیسک منشیات کے خلاف کراچی میں ہونے والی ’’نارکوٹکس فری پاکستان سائیکل ریس‘‘ میں ٹیم کرینک ایڈکس کے سائیکلسٹوںنے شاندار مظاہر ہ کرتے ہوئے انتہائی تیز رفتاری کا مظاہر ہ کیا اور تمام سائیکلسٹوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس کلین سوئپ کرلی۔ ٹیم کے محمد فرقان نے تیز رفتار اسپرنٹ کے ذریعے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریس جیت لی۔محمد فرقان نے 40کلومیٹر کا فاصلہ 52منٹ 30سیکنڈ میں طے کیا۔ سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی سپر ویژن میں ہونے والی اس سائیکل ریس میں ٹیم کرینک ایڈکس ہی کے دانش نعیم دوسرے اور عمر انیس تیسرے نمبر پر رہے ۔ دانش نعیم نے 53منٹ اور عمر انیس نے 53منٹ 5سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا۔ ریس کا آغاز مہمان خصوصی کراچی ڈویژن سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے صدر میجر âرá عشرت خان اور پاکستان ایڈونچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر ندیم صدیقی نے فلیگ آف کرکے مشترکہ طور پر کیا۔ سائیکل ریس ویلیج ریسٹورنٹ سی ویو DHAسے شروع ہوئی اور دودریا ،کولاچی، ڈی ایچ اے گولف کلب ، رمادا ہوٹل اور عائشہ مسجد سے ہوتی ہوئی دودریا پہنچ کر ختم ہوئی۔ آخر میں میجر رعشرت خان اور ڈاکٹر ندیم صدیقی نے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں نقد انعامات اور بےش قیمت گولڈن ٹرافیا ں اور انہیں پوزیشن بیلٹ پہنائے۔ کراچی ٹریفک پولیس کے افسران کو خصوصی شیلڈیں بھی پیش کی گئیں جنہوں نے ٹریفک سیکورٹی کےلئے فول پروف انتظامات کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.