اب عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا، عمران خان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بلوچستان کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے مناطر کو سوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیا ٗاب عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا۔ پیر کو سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک وڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں گزشتہ روز نوشکی میں ہونے والے این اے 260کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ مناظر شامل تھے۔اس موقع پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس طرح کی دھاندلی پر کوئی ایکشن نہیں لیالہٰذا عوام کو اب الیکشن کمیشن پر اعتما د نہیں رہا ٗ بلوچستان کے عوام 2013 سے دھاندلی ہوتے دیکھ رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.