/

الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو عمران خان کی گرفتاری کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک : چھبیس اکتوبر کو گرفتار کر کے دس بجے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔: الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو عمران خان کی گرفتاری کیلئے خط لکھ دیا، تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے بعد گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی آگیا، الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی اسلام آباد کو ہدایت جاری کردی۔الیکشن کمیشن نےایس ایس پی اسلام آباد کو خط لکھا، خط الیکشن کمیشن کے ڈی جی لیگل افیئرز کی جانب سے بھجوایا گیا، جس میں حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے چھبیس اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں عمران خان کا چھبیس اکتوبر کو رضاکارانہ طور پر الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا خط میں کہا گیا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے کئی طلب کیا لیکن وہ کسی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.