پندرہ یوم کے دوران ایف بی آرکی ٹیکس وصولیوں میں30 فیصد اضافہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے 15 روز کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو(کی ٹیکس وصولیوں میں 30فیصد کا اضافہ ہوا ہے رواں مالی سال کیلئے حکومت نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4کھرب روپے مقرر کیا ہے جس کے حصول کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایف بی آر کے حکام کے مطابق گذشتہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 3.42 کھرب روپے مقررکیا گیا تھا جبکہ دوران سال3.37 کھرب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں اس طرح ہدف کے مقابلہ میں47 ارب روپے کے کم ٹیکسز وصول کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔۔ ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر میں اعلی سطح کی ٹرانسفرز اور پوسٹنگز کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے دو ہفتوں کے دوران مختلف ٹیکسزکی مد میں100 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی ہیں جو گذشتہ چند سالوں کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جولائی 2016 کے دوران ٹیکسز کی وصولیاں150ارب روپے رہی تھیں۔ اس طرح توقع ہے کہ جولائی 2017 کے دوران ٹیکسز کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.