Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

/

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، پی ایچ ایف کی جانب سے خصوصی ڈیزائن کردہ فٹنس اینڈ سکل پروگرام کے ذریعہ اہل کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنا لیاگیا۔

کیٹیگری اے میں پانچ، کیٹیگری بی میں دو کیٹیگری سی میں پانچ کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف سینٹرل کنکٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کیٹیگری میں چار کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہونگے۔ ان امر کا اظہار سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر اور ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایات کے تحت عالمی سٹینڈرڈ فٹنس پروگرام کے ذریعہ پی ایچ ایف نیکھلاڑیوں کی فٹنس اور سکل کے معیار کو پرکھا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پالیسی، کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پی ایچ ایف سینٹرل کنٹرکیٹ پالیسی دیگر فیڈریشنوں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

کشمیر پریمئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Next Story

انگلینڈ نے بھارت کی خوشنودی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا

Latest from تازہ ترین