فاسٹ بائولر عامر کے گھر ننھی پری کی آمد

Pakistan

لندن جدت ویب ڈیسک قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر بیٹی نے جنم لیا ہے جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام مداحوں کو دی۔ سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور نومولود بیٹی کی تصویر کے ساتھ محمد عامر نے لکھا کہ ’شکر الحمداللہ، میں اللہ کی رحمت سے نوازا گیا ہوں۔کرکٹ سٹار کی اس ٹوئٹ کے بعد دنیا بھر میں موجود مداح انہیں مبارک باد دے رہے ہیں جبکہ عامر کے گھر آنے والے نئے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ کرکٹر محمد عامر گذشتہ سال ستمبر میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.