کوٹلی سیکٹرمیں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، نفیس زکریا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کی پرزورمذمت کرتے ہیں جب کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پرکوٹلی سیکٹرمیں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے ، بھارت جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے ، بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اوربھارت کی اس اشتعال انگیزی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.